علی گڑھ، 7/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ طبقات الارض کے دو طلبأ محمد امین راشد اورشاہ رخ علی انصاری کا حکومتِ ہند کے منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمیٹیڈ(ایم ای سی ایل) میں اسسٹنٹ جیولوجسٹ کے عہدے پرتقررعمل میں آیاہے۔ شعبہئ طبقات الارض کے سربراہ پروفیسرابو طالب نے بتایاکہ ان دونوں طلبأ کا تقرر شعبہ کے لئے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ عہدے پرمحمدامین راشد اور شاہ رخ علی انصاری کا انتخاب ان کی سخت محنت اور اساتذہ کی مناسب رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر طالب نے کہاکہ شعبہ مستقبل میں بھی طلبأ کی مستقبل سازی کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون مہیا کراتا رہے گا۔انہوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ شعبہ کی دو ریسرچ اسکالرس نعیمہ اختر اور سمر سلطان کا بھی یوجی سی مولانا آزاد فیلو شپ کے لئے انتخاب ہوچکاہے۔شعبہئ طبقات الارض کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر پروفیسر ایم ای اے مونڈل نے بھی منتخب طلبأکومبارکبادپیش کی ہے۔